یہ تیز اور آسان ہے
آیا آپ کو گھر سے اپنے دفتر کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرنے، سفر کے دوران اپنے گھر کے کمپیوٹر سے کوئی فائل دیکھنے یا دوستوں یا ساتھیوں کے ساتھ اپنی اسکرین کا اشتراک کرنے کی ضرورت ہو تو Chrome ریموٹ ڈیسک ٹاپ آپ کو جدید ترین ویب ٹیکنالوجیز کا استعمال کر کے آپ کے آلات سے منسلک کرتا ہے۔
سہولت بخش
کہیں سے بھی کسی بھی وقت فائلز دیکھنے یا پروگرامز چلانے کیلئے اپنے کمپیوٹر تک دور سے رسائی حاصل کریں۔
محفوظ
تازہ ترین اوپن ویب ٹیکنالوجیز جیسے WebRTC کا استعمال کرتے ہوئے Google کے محفوظ انفراسٹرکچر پر تعمیر کی گئی ہے، آپ اعتماد کے ساتھ اپنے آلات سے منسلک یا اپنی اسکرین کا اشتراک کر سکتے ہیں۔
سادہ
آپ جیسے بھی چاہیں کسی کمپیوٹر یا اپنے Android یا iOS آلے کا استعمال کر کے منسلک ہوں۔ چاہے جس بھی طریقے کا آپ انتخاب کریں جب بھی آپ کو ضرورت ہو آپ اپنے تمام کمپیوٹرز اور فائلز تک آسان رسائی پر منحصر کر سکتے ہیں۔